کراچی، فینسی اور اے ایف آئی آر نمبر پلیٹس کیخلاف دائر درخواست پر عدالت نے آئی جی ٹریفک اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی

منگل 5 مئی 2015 17:52

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ نے فینسی اور اے ایف آئی آر نمبر پلیٹس کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے آئی جی ٹریفک اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ میں بیرسٹر امین نے درخواست دائر کی تھی کہ شہر میں فینسی اور نمبر پلیٹس کی گاڑیاں چل رہی ہیں اور آئے دن شہر میں گاڑیوں سے وارداتیں بھی ہورہی ہیں، زیادہ تر وارداتیں بغیر نمبر پلیٹس کی گاڑیوں میں ہوتی ہیں، درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے چیف جسٹس فیصل عرب کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کرتے ہوئے آئی جی ٹریفک اور دیگر فریقین سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے حکم دیا کہ بتائیں کہ شہر میں فینسی اور بغیر نمبر پلیٹس کی کتنی گاڑیاں سیاسی شخصیات کے استعمال میں ہیں تمام گاڑیوں کی تفصیلات عدالت میں ائندہ سماعت میں ہیش کریں۔

متعلقہ عنوان :