سندھ ہائیکورٹ ،پیپلزپارٹی نے ذوالفقار مرزا کی جانب سے آصف زرداری کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر در خواست دائر کردی

منگل 5 مئی 2015 17:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ ہائی کورٹ میں پیپلز پارٹی کے طارق مسعود آرائیں اور امداد پتافی نے ذوالفقار مرزا کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر در خواست دائر کردی ۔

(جاری ہے)

سندھ ہائی کورٹ مین پیلز پارٹی کے رکن صوبائی اسبلی امداد پتافی اور طارق مسعود آرائیں نے درخواست دائر کی ہے کہ ذوالفقار مرزا مختلف ٹاک شوز میں پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمیں اور سابق صدر مملکت آصف علی زردارکے خلاف نازیبا زبان اختیار کررہے ہیں جو کہ اخلاقی طور پر مناسب نہیں اور نجی ٹی وی چینلز بھی پیمرا کے آرٹیکل بیس کی خلاف ورزی کررہے ہیں لہذا ان ٹاک شوز پر بھی پابندی عائد کی جائے درخواست کی سماعت سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سجاد علی شاہ نے چھہ مئی صبح ساڑھے آٹھہ بجے تک ملتوی کردی ۔