پاکستان کوسٹ گارڈ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران آئل ٹینکر میں چھپائی گئی 3130کلو گرام حشیش برآمد کرلی

منگل 5 مئی 2015 17:51

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان کوسٹ گارڈ نے اسنیپ چیکنگ کے دوران آئل ٹینکر میں چھپائی گئی 3130کلو گرام حشیش برآمد کرلی ہے ۔حشیش کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 50ملین ڈالر بتائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق کوسٹ گارڈ کی ایک ٹیم نے خفیہ اطلاع پر اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک آئل ٹینکر سے 3130کلو گرام حشیش برآمد کرلی ہے ۔جبکہ تین منشیات اسمگلرز کو بھی گرفتا ر کرلیا ہے ۔کوسٹ گارڈ نے حشیش کو قبضے میں لے کر ملزمان کو مزید تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پرمنتقل کردیا ہے ۔کوسٹ گارڈ ترجمان کے مطابق حشیش مشر ق وسطیٰ اور یورپ میں اسمگل کی جانی تھی ۔کوسٹ گارڈنے خفیہ اطلاع پر اسمگلنگ کی اس کو شش کو ناکام بنادیاہے۔

متعلقہ عنوان :