بدین ، ڈاکٹرذوالفقار مرزا نے فارم ہاؤس کے باہر ڈیوٹی کرنیوالے پولیس اہلکاروں کیلئے بریانی کی دیگیں بھجوادیں

منگل 5 مئی 2015 17:51

بدین (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) مرزا فارم ہاؤس کے باہر منگل کی صبح سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی ۔پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا آغاز کیا تھاجس پر ذوالفقار مرزا کلاشنکوف لہراتے ہوئے خود فارم ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر آگئے تھے اور پولیس کو دھمکی آمیز کلمات بھی کہے ۔

(جاری ہے)

تاہم بعد ازاں مرزا فارم ہاؤس کی جانب سے فارم ہاؤس کے باہر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بریانی کی دیگیں بھجوائی گئیں ۔پولیس اہلکار جو ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے آئے تھے دعوت اڑانے میں مصروف ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :