تکبر نے سعدرفیق کاسیاسی مستقبل تاریک کردیا، جعلی کامیابی کبھی دیرپانہیں ہوتی،خواجہ آصف اور ایاز صادق کی وکٹ بھی گرنے والی ہے، حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامینڈیٹ چوری کیا گیا

تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق کا این اے 125بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل

منگل 5 مئی 2015 17:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا ہے کہ خواجہ سعدرفیق کے حدسے زیادہ غروراورتکبر نے ان کاسیاسی مستقبل تاریک کردیا،این اے125میں ری پولنگ کافیصلہ تومحض ایک ٹریلر ہے باقی فلم بھی عنقریب چلے گی۔

(جاری ہے)

منگل کو اپنے ایک بیان میں حلقہ این اے 125بارے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ سعد رفیق نے کئی بارمیڈیا کے روبرواس بات کادعویٰ کیا تھا کہ'' اگرفیصلہ میرے حق میں نہ آیاتوسیاست چھوڑدوں گا''اب موصوف اپناوعدہ وفاکرتے ہوئے سیاست چھوڑدیں۔

جعلی کامیابی کبھی دیرپانہیں ہوتی ،ابھی تو خواجہ سعد رفیق کی ''کلی'' اڑی ہے اگلی گیندپر خواجہ آصف جبکہ اس سے اگلی گیند پرسردارایازصادق کی وکٹ گرے گی، ڈاکٹر نبیلہ طارق نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں بھی پی ٹی آئی کامینڈیٹ چوری کیا گیا ۔ایک چورکے انجام اس کے ساتھی چوروں کیلئے نشان عبرت ہے۔عوام کامینڈیٹ چوری کرنیوالے مجرمان کی نااہلی کافی نہیں، انہیں قرارواقعی سزادی جائے ۔انہوں نے کہا کہ نااہل لیگ کامکافات عمل شروع ہوگیا ،عنقریب ان کے جعلی اقتدارسے نجات کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی ۔