احمد بٹ سے فی الحال الگ رہ رہی ہوں، طلاق بارے فیصلہ خاندان کریگا ‘شوہرکو مروانا چاہتی ہوں اور نہ مجھے اب اس سے کوئی لینا دیناہے ‘ بٹ مجھ پر تیزاب پھینکنے اور 4سالہ بچے کو جان سے مار نے کی دھمکیاں دیتا رہا ‘وہ مجھے اپنا دیاایک لاکھ ثابت کر دے تو میں اسکو3کروڑ دینے کو تیار ہوں ‘احمد بٹ نے فراڈ سے میرے اکاؤنٹس سے گاڑی کیلئے21لاکھ روپے نکلوائے میری جان کواس سے خطر ہ ہے، معروف گلوکار ہ حمیراارشد کی پر یس کا نفر نس

منگل 5 مئی 2015 17:31

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) معروف گلوکار ہ حمیراارشد نے کہا ہے کہ احمد بٹ سے فی الحال الگ رہ رہی ہوں مگر طلاق کے بارے میں فیصلہ میرے فیملی نے ہی کر نا ہے ‘میں احمد بٹ کو مروانا چاہتی ہوں اور نہ ہی مجھے اب سے کوئی لینا دینا ‘میرے منہ پر تیزاب پھینکنے اور میرے 4سال کے بچے کو جان سے مار نے کی دھمکیاں دیتا رہا ہے ‘احمد بٹ مجھے اپنا دیا 1لاکھ روپے ثابت کر دیں تو میں اسکو3کروڑ دینے کو تیار ہوں ‘احمد بٹ نے فراڈ سے میرے اکاؤنٹس سے گاڑی کیلئے21لاکھ76ہزار نکلوائے جسکے میرے پاس مکمل ثبوت موجود ہے ‘سخی سرور نے علی عیسیٰ اینڈ کمپنی نے مجھے اور احمد بٹ کو شادی کے بعد بہت سپورٹ دی میرے پاس ذاتی کچھ نہیں بلکہ اس میں علی عیسیٰ اینڈ کمپنی حصہ دار ہے ‘احمد بٹ سے محبت کی شادی کی ہے مگر وہ بہت لالچی انسان ہے اسکو مجھے سے کوئی خطر ہ نہیں ہو نا چاہیے بلکہ مجھے اس سے جان کا خطر ہ ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز لاہور پر یس کلب میں اپنے وکلاء کے ہمراہ پر یس کا نفر نس میں حمیراارشد نے کہا کہ احمد بٹ مجھے کافی عر صے سے تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے اور اس نے میرے ساتھ معاہدہ کیا کہ اگر میں اسکو20لاکھ روپے دے دوں تو وہ مجھے تعلق دے گا مگر اب اس معاہدے سے بھی صاف انکاری ہے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ آپ احمد بٹ سے طلاق کیلئے عدالت جائے گی تو اس کے جواب میں حمیراارشد نے کہا کہ میں فی الحال احمد بٹ کے ساتھ نہیں ہوں مگر خود طلاق کے حوالے سے کوئی بات نہیں کر نا چاہتی بلکہ اسکا فیصلہ صرف میری فیملی کر یگی ۔

انہوں نے کہا کہ احمد بٹ کہتا ہے کہ جائیداد ہم دونوں کے نام ہو نی چاہیے مگر احمد بٹ نے مجھے آج تک کبھی 1لاکھ روپے بھی نہیں دیا تو جائیداد اس کے حصہ میں کیسے آئیں گی مگر میرے جائیداد میرے بچے کی ضرورہے لیکن ابھی تک تو میرے اپنے نام پر کچھ نہیں سب کچھ میں علی عیسیٰ اینڈ کمپنی حصہ دار ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احمد بٹ کہتاہے کہ میں امر یکی کی شہریت کیلئے سب ڈرامہ کر رہی ہوں تو اس کو معلوم ہو نا چاہیے کہ میرابچہ امر یکہ میں پیدا ہوا ہے اگر میں چاہتی تو تب شہر یت لے لیتی مگر مجھے پاکستان سے پیارا ہے ویسے امر یکہ کی شہر یت لینا کون سے مشکل ہے یہاں تو چوروں اور ڈاکوں کو شہر یت مل جاتی ہے میراتو پوری دنیا میں ایک مقام اور نام ہے ۔