Live Updates

این اے 125 میں وزیر ریلوے کی وکٹ اڑ گئی ‘ جلد جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد 2015ء الیکشن کا سال ہو گا،عوام کو مبارک ہو تبدیلی آ گئی ہے،حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے ، ان کی اربوں کی کرپشن کو بے نقاب کر یں گے

تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کوہستان میں جلسہ عام سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 17:28

کوہستان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے عوام کو مبارک دیتے ہوئے کہاکہ تبدیلی آ گئی ہے او ر جلد جوڈیشل کمیشن کے فیصلے کے بعد 2015ء الیکشن کا سال ہو گا،این اے 125 میں وزیر ریلوے کی وکٹ اڑ گئی ،حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے باہر کے ممالک میں ان کے اربوں کے اثاثے ہیں۔ ہم آہستہ آہستہ کرپشن کو بے نقاب کر یں گے، درخت کاٹنے کا سلسلہ بن کرائیں گے ‘ عمران خان نے کوہستان میں نیشنل پارک بنانے کا بھی اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

منگل کو یہاں جلسہ عام سے خطاب کر تے ہوئے عمران خان نے کہاکہ ملک میں بہت بڑی تبدیلی آنے والی ہے تحریک انصاف کے کارکن تیاری کر لیں ۔ 2015 الیکشن کا سال ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکمران عوام کا پیسہ چوری کر کے باہر لے گئے باہر کے ممالک میں ان کے اربوں کے اثاثے ہیں۔ ہم آہستہ آہستہ کرپشن کو بے نقاب کر دیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ کے پی کے پولیس میں انقلابی تبدیلیاں لائیں گے۔ تھانوں میں جرگے بٹھائیں گے۔ پولیس کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے۔ کوہستان میں نیشنل پارک بنانا چاہتا ہوں کے پی کے سے درخت کاٹنے کا سلسلہ بند کرائیں گے۔ عمران خان نے کہا کہ این اے 125 میں وزیر ریلوے کی وکٹ اڑ گئی ہے۔ آہستہ آہستہ تمام وکٹیں اڑا دی

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات