Live Updates

تحریک انصاف کی حکومت صوبے کی پسماندگی کے خاتمے اور عوام کے حقوق و جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہے

خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان کی وفود سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 17:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے صوبے کی پسماندگی کے خاتمے سمیت ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے اور عوام کے حقوق و جان و مال کے تحفظ کے لئے کوشاں ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں صوبے کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود سے ملاقات کے دوران باتیں کرتے ہوئے کی۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت کی عوام دوست پالیسیوں اور عملی اقدامات کی بدولت نہ صرف عوامی مسائل بروقت حل ہونا شروع ہوئے ہیں بلکہ میرٹ کی بالا دستی اور حقدار کو اس کے حق کی فراہمی بھی ممکن ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ پرویز خٹک صوبے کے دور دراز علاقوں کی جلد ترقی میں گہری دلچسپی لے رہے ہیں اور اس مقصد کے لئے صوبے کے کونے کونے میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

محمود خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے صوبے میں صاف ستھرا سیاست متعارف کروایا جو تبدیلی کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، کمیشن خوری اور اقرباء پروری گزشتہ حکومتوں کا وطیرہ رہا ہے جبکہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کو سستا اور فوری انصاف کی فراہمی اور زندگی کے ہر شعبہ میں سہولیات پہنچانے کے پختہ عزم کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ انشاء اﷲ صوبائی حکومت کی اچھی کار کردگی کی بناء پر ملک بھر میں آئندہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھاری اکثریت سے کامیابی یقینی ہے۔ اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر کو اپنے درپیش مسائل و مشکلات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا ۔ صوبائی وزیر محمود خان نے وفود کو یقین دلایا کہ ان کے درپیش تمام مشکلات کو حل کرنے کے لئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :