30مئی کو عوام پیپلز پارٹی کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے ، تبدیلی کے نام نہاد جھوٹے دعوے کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے

پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرسید محمد علی اہ باچہ کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 17:21

درگئی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اور چیرمین ڈیڈک مالاکنڈ سید محمد علی اہ باچہ نے شلہ بانڈہ کے حجرہ حاجی لیاقت خان میں ایک بڑے بلدیاتی انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 30مئی کو عوام پیپلز پارٹی کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دیں گے ۔ تبدیلی کے نام نہاد جھوٹے دعوے کرنے والوں کی حقیقت عوام کے سامنے آگئی ہے۔

ماضی میں مالاکنڈ میں تمام سیاسی پارٹیوں کو عوام نے ازمایا کر انہیں منتخب کیا ہے لیکن کسی نے بھی مالاکنڈ کے عوام کی ترقی کے لئے عمی کام نہیں کیا۔ اپنے دور اقتدار میں اپوزیشن ممبر ہونے کے باوجود 50 کروڑ روپے کے ترقیاتی منصوبے مکمل کرکے عوام کی ھالت زندگی بدلنے کی عملی کوشش کی ہے۔ پی کے 98میں سکولوں کالجوں ہسپتالوں کے قیام ، سڑکوں کی پختگی ، صاف پینے کی پانی ، بجلی ، گیس کی فراہمی کے سینکڑوں منصوبے عوام کے سامنے پیپلز پارٹی کی عوامی خدمت کے وژن کے عملی ثبوت ہیں جس کو سامنے رکھ کر عوام پیپلز پارٹی کے نامد امیدواروں کو بھاری اکثریت سے ووٹ دیں گے اور اب کے اس بار کالی جھوٹے اور کھوکھلے نعروں سے مرعوب نہیں ہوں گے۔

(جاری ہے)

جلسہ عام سے سابقہ تحصیل ناظم درگئی اور یونین کونسل سخاکوٹ بانڈ ہ جات سے پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار محمد یوسف خان ، تحصیل کونسل کے نامزد امیدوار حاجی اعظم خان جھاڑے ، حاجی لیاقت خان ، حاجی عنایت خان سکرٹری، حاجی زرین خان ، حاجی فضل رحیم خان ، شیر زمان خان ، سجاد خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور عوام سے پر زور مطالبہ کیا کہ وہ 30مئی کو پیپلز پارٹی کے انتخابی نشان تیر پر مہر ثبت کریں ۔

مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پی کے 98میں تعصب سے بالا تر پاکیزہ سیاست کی روایت ڈالی ہے اور پیپلز پارٹی نے الیکشن جیتنے اور ہارنے دونوں صورتوں میں عوام کو اکیلے نہیں چھوڑا ہے جبکہ صرف انتخابات میں عوام کو نظر اانے والے موسمی سیاستدانوں اور عوام کوصرف انتخابات میں سبز باغ دکھا کر الیکشن کے بعد مالاکنڈ سے غائب ہوجانے والوں کو اب عوام کا سامنا کرنے کی کوئی جراء ت تک نہیں ۔ مقررین نے کہا کہ پیپلز پارٹی سیاسی وابستگی سے بالا ترہوکر حلقہ پی کے 98کے عوام کی خدمات کرچکی ہے اور یہی وجہ ہے کہ یہاں کے عوام نے تیسری مرتب بھی پیپلز پارٹی کے سید محمد علی شاہ باہ کو بھاری کاثریت سے کامیاب کرایا اور اب 30 مئی کو یہ روایت بلدیاتی انتخابات میں بھی دہرائیں گے۔

متعلقہ عنوان :