چارسد ہ میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ ،سکول کی طالبہ سمیت2 افراد جاں بحق،ملزمان فرار

منگل 5 مئی 2015 17:19

چارسدہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) مندنی میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے سکول کی طالبہ سمیت دو افراد جان بحق اور ایک طالبہ شدید زخمیہوگئی جبکہ ملزمان فرارہوگئے ،تاجروں کا مندنی بازار بند کرکے مندنی تھانے کے سامنے شدید احتجاج ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مندنی کے مصروف ترین بازار میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار وں نے دن دہاڑے اندھا دھند کی جس کے نتیجے میں مقامی شہری اکرام اﷲ ولد شاہ سید سکنہ ہری چند جان بحق جبکہ سکول کی دو طالبات مسماۃ امینہ دختر خان بہادر اور عائشہ دختر فیاض شدید زخمی ہوگئے جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیامگر ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر آمینہ دختر خان بہادر بھی زندگی کی بازی ہار گئے ۔

واقعہ کے خلاف تاجروں نے مندنی بازار مکمل طور پر بند کرکے ٹریفک کا نظام درہم برہم کر دیااور مندنی تھانے کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکے پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مندنی پولیس واقعہ کو پرانی دُشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے تاہم آخری اطلاعات تک واقعہ کے حوالے سے کوئی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی۔

متعلقہ عنوان :