وزیراعظم کی بگٹی ہاؤس آمد ،نواب ثناء اﷲ خان زہری نے قبائلی عمائدین سے بلوچی حال احوال کیا

منگل 5 مئی 2015 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بگٹی ہاوس کوئٹہ آمد پر مسلم لیگ(ن) بلوچستان کے صدر و سینئر صوبائی وزیر ،چیف آف جھالاوان نے فاتحہ پر بیٹھے ہوئے قبائلی عمائدین سے بلوچی حال احوال کیا۔

(جاری ہے)

اسی دوران جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ اور وزیراعلیٰ بلوچستان آپس میں صلاح مشورہ کرتے رہے۔ فاتحہ سے قبل دو بار وزیراعظم نے نواب ثناء اﷲ خان زہری سے انکے کندھے پر ہاتھ رکھ کر مشورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :