وزیراعظم محمد نواز شریف کوئٹہ میں چند گھنٹے قیام کے بعد واپس چلے گئے

منگل 5 مئی 2015 17:15

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کوئٹہ میں چند گھنٹے قیام کے بعد واپس اسلام آباد روانہ ہوگئے وزیراعظم میں کوئٹہ میں مختصرقیام کے دورا ن جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال اکبر بگٹی کی وفات پرانکے گھر جاکرانکے صاحبزادے سے اظہار تعزیت کیا اورفاتحہ خوانی کی۔