اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائیگاراشدہ یعقوب شیخ

اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں‘ پارلیمانی سیکرٹری

منگل 5 مئی 2015 17:15

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کا قیام حکومت کا ایک مستحسن اقدام ہے اور یہ کمیشن دیار غیر میں بسنے والے پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں موثر کردار ادا کر رہا ہے،عوام کی آگاہی کیلئے بیرون ممالک روڈ شوز کا انعقاد کیا جائے تاکہ اوورسیز پاکستانیز اپنے مسائل کے حل کیلئے اس ادارے سے پوری طرح مستفید ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی شکایات کے ازالے کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے گا۔اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ایک موثر ادارہ ہے جو اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل اور ان کی خدمت کیلئے بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانیز کمیشن کے تحت صوبے کے تمام اضلاع میں کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی گئی ہیں۔شکایت کنندہ خواہ وہ ملک کے کسی بھی حصے میں رہتا ہو، اگر اس کا مسئلہ پنجاب میں ہے تو اس کے حل کیلئے فی الفور اقدامات کئے جائیں۔ اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب ویڈیو لنک ٹیکنالوجی سے بھی بھرپور استفادہ کرے گا۔

متعلقہ عنوان :