این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے ٗپی ٹی آئی

جوڈیشل کمیشن ملک میں تاریخ رقم کررہا ہے جس سے ملکی جمہوریت مضبوط ہوگی ٗ شاہ محمود قریشی کی میڈیا سے گفتگو خودمختار اور آزاد الیکشن کمیشن وجود میں آئے گا اور آئندہ کوئی من مانے نتائج حاصل کرنے کی کوشش نہیں کریگا

منگل 5 مئی 2015 17:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے نائب چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق درخواست پر ٹریبونل کے فیصلے سے ملک میں جمہوریت کی بنیاد رکھی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جوڈیشل کمیشن ملک میں تاریخ رقم کررہا ہے جس سے ملکی جمہوریت مضبوط ہوگی۔شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وہ امید کرتے ہیں کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے ملک میں نئی روایات جنم لیں گی ٗخودمختار اور آزاد الیکشن کمیشن وجود میں آئے گا اور آئندہ کوئی من مانے نتائج حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں شاہ محمود قریشی نے کہاکہ امید ہے این اے 122کا فیصلہ بھی ہمارے حق میں ہی آئیگاملتان میں پی پی 196ویں میں ضمنی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے شاہ محمود قریشی نے کہاکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان پندرہ مئی کوملتان میں جلسے سے خطاب کرینگے۔