کراچی : ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا کی ہنگامی پریس کانفرنس

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 16:53

کراچی :  ذوالفقار مرزا کی اہلیہ اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی  فہمیدہ ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : سابق سپیکر قومی اسمبلی اور ذوالفقار مرزا کی اہلیہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے ہنگامی پریس کانفرنس میں کہا کہ بدین میں ورکرز کو ہراساں کیا جا رہا ہے، ورکرز کے گھروں پر غیر قانونی طریقے سے چھاپے مارے جا رہے ہیں چیف سیکرٹری وفاق کا نمائندہ ہوتا ہے صورتحال پر آئی جی اور چیف سیکرٹری سندھ سے بات کی ہے.

جمہوریت، جمہوریت، جمہوریت کی بات ہو رہی ہے لیکن لوگوں کو ہراساں کرنا کونسی جمہوریت ہے ان کا کہنا تھا کہ سندھ پولیس سیاسی ہو چکی ہے. انہوں نے کہا کہ ذوالفقار مرزا کی جان کو خطرہ ہے ان کی سکیورٹی کو لے کر تشویش کا شکار ہوں، میرے اور ذوالفقار مرزا کی سکیورٹی کے لیے محض4 ایف سی اہلکار تعین کیے گئے ہیں.

(جاری ہے)

تین دن سے آپریشن کا موحول پیدا کیا جا رہا ہے ان کا کہنا تھا کہ بدین میں چھاپوں کی بھر پور مذمت کرتی ہوں اس طرح کا ماحول بنایا جا رہا ہے کہ اس کے اثرات محض سندھ تک محدود نہیں رہیں گے.

عدالتی احکامات کے باوجود مزید کیسز کیے جا رہے ہیں، پولیس فائرنگ کر رہی ہے. اگر ان پر کیس ہے تو کیا ان کو عدالت جانے کا حق نہیں ہے وکیلوں کو بھی ان کا کیس لڑنے سے منع کیا جا رہا ہے. مرزا فارم کے باہر آج بھی پولیس کی 18 موبائلز موجود ہیں. سندھ پولیس کے سیاست میں ملوث ہونے کا نوٹس کیوں نہیں لیا جا رہا.ان کا کہنا تھا کہ نا مسائد حالات میں الیکشن لڑ کر یہاں تک پہنچیں ہیں ذوالفقار مرزا نے بھی پارٹی کے لیے بہت قربانیاں دی ہیں. انہوں نے کہا کہ می بدین جا رہی ہوں کیونکہ بدین ی کی عوام نے مجھے منتخب کر کے اسمبلی میں پہنچایا.