سانحہ یوحنا آباد ،22ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیاگیا

منگل 5 مئی 2015 16:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے سانحہ یوحنا آباد کے بعد توڑ پھوڑ اور دو افراد کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار 22ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔ گزشتہ روز پولیس نے 22ملزمان کو سخت سکیورٹی میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔

(جاری ہے)

ملزمان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سانحہ یوحنا آباد کے بعد میڈیا پر آنے والی خبروں اور فوٹیج کو بنیاد بنا کر انکے موکلان کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس پہلے ہی دس دن کا ریمانڈ لے چکی ہے مزید ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان کی لیبارٹری سے تصویریں بنوا کر تصدیق کی گئی جبکہ جیومیٹری ٹیسٹ بھی کرایا گیا ہے۔ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں ۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد 22ملزمان کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا ۔

متعلقہ عنوان :