افغان باشندوں کی سمیں بند نہ ہونے سے ملک کی سکیورٹی کو سنگین خدشات لاحق ہوگئے

منگل 5 مئی 2015 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)موبائل فون کمپنیوں نے 35ہزار افغان باشندوں کو جاری کی گئی سموں کو بند نہیں کیا جس کی وجہ سے ملک کی سکیورٹی سنگین خدشات لاحق ہوگئے ہیں ۔ جبکہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) بھی ٹیلی فون کمپنیوں کے خلاف اقدام کرنے سے گریزاں ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق موبائل فون کمپنیوں نے قانونی دستاویزات کے بغیر 35ہزار افغان باشندوں کو موبائل سمیں جاری کی تھیں مقررہ وقت گذر جانے کے باوجود پی ٹی اے افغان باشندوں کو جاری کی گئی سمیں بند کرانے میں ناکام ہوا ہے اور موبائل کمپنیوں کے خلاف کوئی اقدام بھی نہیں کرسکا ہے ۔

ماہرین کے مطابق افغان باشندوں کو جاری کی گئی سمیں ملک کی سکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں ۔قانون کے مطابق پاکستان میں غیر ملکی باشندوں کو ویزا اور دیگر دستاویزات پر سمیں جاری ہوسکتی ہیں ۔لیکن افغان باشندوں کے پاس ویزے بھی موجود نہیں ہیں ۔