سہراب گوٹھ میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، ملزمان فرارہونے میں کامیاب

منگل 5 مئی 2015 16:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ الآصف اسکوائر کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا،نیوکراچی کے علاقے بشیرچوک سے ایک شخص کی لاش برآمدہوئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے الآصف اسکوائرکے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ مسلح افرادفرارہونے میں کامیاب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تاہم فوری طور پرمقتول کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ امدادی رضاکاروں نے پولیس کی مدد سے جاں بحق شخص کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیاہے۔ ادھرنیوکراچی بشیرچوک کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق پولیس کو لاش کی اطلاع علاقہ مکینوں نے دی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ریسکیوکی مدد سے اسپتال منتقل کردیا ہے تاہم لاش کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :