بدین پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کیخلاف کریک ڈاوٴن ، 22 گرفتار

منگل 5 مئی 2015 16:30

بدین(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پولیس کا ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کے خلاف کریک ڈاوٴن جاری ہے۔سابق وزیر داخلہ سندھ کے مزید 22 ساتھیوں کوگرفتارگرلیا گیا ہے جنہیں حیدرآباد کی دہشتگردی کورٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

(جاری ہے)

دہشتگردی کے چار مختلف مقدمات میں نامزد ذوالفقار مرزا کے 60 ساتھیوں میں سے بدین پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار کر 22 ساتھیوں خدا بخش ، قمبرانی، مامون قاضی ، داد سھڑات ، نانا سھڑات ، بشیر شاہانی ، پوڑو شاہانی ، واجد میمن ،رجب میمن اور منیر مرزا کو گرفتار کر کے ضلع کے مختلف تھانوں پر رکھا ہے ۔

گرفتار ملزمان کو حیدرآباد کی دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیے جانے کا امکان ہے تاہم مقدمے میں نامزد دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :