وفاقی حکومت نے 40ارب کے ترقیاتی فنڈز جاری کردیئے

منگل 5 مئی 2015 16:29

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء)وفاقی حکومت نے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل منصوبوں کیلئے مزید 40ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پلاننگ کمیشن نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے مختلف ترقیاتی منصوبوں کیلئے32ارب 70کروڑ روپے، سیفران اور فاٹا کیلئے 5ارب 10کروڑ روپے، مختلف وفاقی وزارتوں اور اداروں کے لئے 1 ارب 60 کروڑ روپے جاری کئے ہیں۔ رواں مالی سال کے 10ماہ میں 281 ارب روپے اور بیرونی ذرائع سے 67ارب روپے کے ترقیاتی فنڈزجاری کئے جا چکے ہیں۔