کراچی،آئل ٹینکر سے تین ہزار کلو حشیش برآمد

منگل 5 مئی 2015 16:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کراچی میں کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے آئل ٹینکر سے تین ہزار کلو حشیش برآمد کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز کراچی بندگارہ پر کوسٹ گارد نے چیکنگ کے دوران آئل ٹینکر سے تین ہزار کلو حشیش برآمد کر لی ہے اور موقع پر موجود تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارد حکام کے مطابق برآمد شدہ حشیش کی قیمت عالمی مارکیٹ میں کروڑوں میں ہے اور ملزمان نے حشیش کو سمندر کے راستے سمگل کر کے مشرقی وسطیٰ اور یورپ کے ملکوں میں بھیجنا تھا۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان سے تفتیش جاری ہے اور مزید اہم انکشافات کی بھی توقع ہے۔

متعلقہ عنوان :