ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے الطاف حسین کے خلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ میں درخواست دیدی

منگل 5 مئی 2015 16:18

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے ا یم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کیلئے تھانہ ملیر کینٹ میں درخواست دیدی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے الطاف حسین کے خلاف مقدمے کی درخواست دیدی ۔ ملیر کینٹ تھانے میں جمع کرائی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ الطاف حسین نے مجھے توپ سے اڑانے اور قتل کرنے کی دھمکی دی ان کے خلاف دہشتگردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے