جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی ، ایک لاکھ 26 ہزار ثبوتوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ، کمیشن نے ہمارے ثبوتوں کو قبول کرلیا ،کل گواہوں کو طلب کیا ہے ، جوڈیشل کمیشن میں مزید ثبوت پیش کریں گے ، خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد (ن) لیگ والے خوف زدہ ہوگئے ہیں

تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اورجہانگیرترین کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو

منگل 5 مئی 2015 16:17

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی ، ایک لاکھ 26 ہزار ثبوتوں کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی گئی ، کمیشن نے ہمارے ثبوتوں کو قبول کرلیا ہے اور (آج) بدھ کو گواہوں کو طلب کیا ہے ، جہانگیر ترین نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن میں مزید ثبوت پیش کریں گے ، خواجہ سعد رفیق کے حلقے سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے بعد (ن) لیگ والے خوف زدہ ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

وہ منگل کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کے بعد سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔ اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جوڈیشل کمیشن کے فیصلے سے جمہوریت مضبوط ہوگی ، جوڈیشل کمیشن نے نگران حکومت کے چیف سیکرٹری پنجاب ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب اور اس وقت کے صوبائی الیکشن کمشنر کو بطور گواہان طلب کرلیا ہے ۔