پاک فضائیہ کے سربراہ کا پی اے ایف بیس شہباز کا دورہ،سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ کیا

منگل 5 مئی 2015 16:10

جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاک فضائیہ کے سربراہ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے پی اے ایف بیس شہباز کا دورہ کیا۔ان کی بیس آمد پر فضائیہ کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا ۔

(جاری ہے)

دورے کا مقصدمختلف سکواڈرنز اور تنصیبات کی آپریشنل تیاریوں کا معائنہ اور ائیر مینوں کے عزم کا جائزہ لینا تھا پاک فضائیہ کے سر براہ ائیر مینوں سے ملے اور ان کے دی گئی ذمہ داریوں کو بہ احسن طریقے سے انجام دینے کے جذبے کو سراہا۔

پاک فضائیہ کے سر براہ نے موجودہ صورت حال کے تناظر میں ائیر مینوں کے حوصلے اور عزم کو سراہا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ ہمیں پاک فضائیہ کی بہترین آپریشنل تیاریوں کے لے تندہی اور خلوص نیت سے کوششیں کرنی چاہیے۔ ائیر چیف مارشل سہیل امان نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی مادروطن کی ترقی اور عظمت کے لے مخلصانہ کوشش کرتے رہنا چاہیے۔