Live Updates

جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر جرح کیلئے تین گواہوں کو کل طلب کرلیا

منگل 5 مئی 2015 16:10

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) انتخابی دھاندلیوں سے متعلق قائم جوڈیشل کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست پر جرح کیلئے تین گواہوں کو کل بدھ کوطلب کرلیا جن میں نگران حکومت کے چیف سیکرٹری پنجاب جاوید اقبال ، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پنجاب راؤ افتخار اور پنجاب کے صوبائی الیکشن کمشنر شامل ہیں، تحریک انصاف نے دھاندلی سے متعلق 74 حلقوں کا ریکارڈ جمع کرا دیا ،جوڈیشل کمیشن نے (ن) لیگ کو اعتراضات تحریری طور پر جمع کرانے کی ہدایت کردی ، تھیلے کھولنے سے متعلق اعتراز احسن کی درخواست کی سماعت بعد میں کی جائے گی ، چیف جسٹس ناصر الملک نے سماعت میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کس گواہ کو بلانا ہے یہ جوڈیشل کمیشن کا اختیار ہے ، ایک دفعہ پیش ہونیوالے گواہ دوبارہ پیش نہیں ہوں گے ، صرف جوڈیشل کمیشن کے کہنے پر دوبارہ پیش ہو سکیں گے،،چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں انتخابی دھاندلیوں سے متعلق قائم جوڈیشل کمیشن کی سماعت کل بدھ تک کیلئے ملتوی کردی گئی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :