کراچی ،لیاقت آبادنمبر10میں تیزرفتار بس نے سٹاپ کھڑے افراد کو کچل دیا،تین افراد جاں بحق ،5شدید زخمی

منگل 5 مئی 2015 15:54

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) کراچی کے علاقے لیاقت آبادنمبر10میں تیزرفتار بس نے ا سٹاپ کھڑے افراد کو کچل دیا ہے ،جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ شدید زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

جاں بحق اور زخمی افراد کو عباسی شہیداسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ زخمیوں میں 2افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔واقعے کے بعد مشتعل افراد نے بس کو نذرآتش کردیا جبکہ بس کے ڈرائیورکو بھی آگ لگانے کی کوشش کی اور تشدد کا نشانہ بنایا تاہم پولیس اور رینجرزنے موقع پر پہنچ ڈرائیورکو بچالیا۔

متعلقہ عنوان :