نائن زیرو سے گرفتار ملزمان نعیم گڈو اور حبیب الرحمن کوگواہ نے پولیس کانسٹیبل کے قتل میں شناخت پریڈ کے دوران شناخت کر لیا

منگل 5 مئی 2015 15:54

کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو سے گرفتار ملزمان نعیم گڈو اور حبیب الرحمن کو رینجرز کی بھاری نفری نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا گیا ۔ عدالت میں گواہ نے ملزمان کو شناخت پریڈ کے دوران شناخت کر لیا ۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف پولیس کانسٹیبل ذیشان اکرم کے قتل کا مقدمہ درج ہے ۔ منگل کی صبح ملزمان کو پولیس اور رینجرز کی جانب سے سخت سکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا ۔ واضح رہے کہ ملزمان کو 11 مارچ کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو پر چھاپے کے دوران دیگر ملزمان کے ہمراہ گرفتار کیا گیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :