شیخوپورہ میں جلتے کھیت میں پھینک کر جلائے جانیوالے9سالہ بچے کو جناح ہسپتال لاہورمنتقل کر دیا گیا

منگل 5 مئی 2015 15:48

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) شیخوپورہ میں جلتے کھیت میں پھینک کر جلائے جانے والے9سالہ بچے کو جناح ہسپتال لاہورمنتقل کر دیا گیا۔شیخوپورہ کے گاؤں جاتری کہنہ میں غریب اقبال کے9سالہ بیٹے فریاد کو مقامی زمینداروں نے گندم کے کھیت کو آگ لگانے کے شبہ میں جلتے کھیت میں پھینک دیا تھا۔فریاد 2 دن تک شیخوپورہ ہسپتال میں زیر علاج رہا،سوموار کی صبح اسے جناح ہسپتال لاہورمنتقل کیا گیا،اس کی والدہ اور بہن بھی ساتھ آئی ہیں۔

(جاری ہے)

فریادکہتاہیکہ وہ نہیں جانتا کہ کھیت کو آگ کس نے لگائی۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چیئر پرسن صبا صادق نے جناح ہسپتال میں فریاد کی عیادت کی،ان کا کہنا تھا کہ ان کا ادارہ فریاد کو سرپرستی میں لے کر اس کے تعلیمی اخراجات برداشت کرے گا۔ پرنسپل علامہ اقبال میڈیکل کالج ڈاکٹر محمود شوکت نے بتایا کہ بچے کا20فیصدجسم جلا ہے اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔فریاد کی والدہ اور بہن جہاں اس کی جلد صحت یابی کے لئے دعاگوہیں وہاں ملزموں کو قرار واقعی سزا دلانے کے لئے فریاد طلب بھی نظر آتی ہیں۔