سندھ اسمبلی ،سینئروزیرتعلیم نثاراحمدکھوڑوکی تقریرکے دوران اپوزیشن ارکان کی شدیدہنگامہ آرائی

منگل 5 مئی 2015 15:48

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) سندھ اسمبلی کے منگل کو ہوانے والے اجلاس میں بھی گرما گرمی جاری رہی ،سینئروزیرتعلیم نثاراحمدکھوڑوکی تقریرکے دوران اپوزیشن ارکان نے شدید ہنگامہ آرائی کی،اسپیکرآغاسراج درانی نے مسلم لیگ(ن) اورمسلم لیگ(فنکشنل)کے ارکان کے مائیک بندکردیئے ۔نثار کھوڑونے کہاکہ فنکشنل لیگ،نون لیگ اورپی ٹی آئی کی جانب سے اسپیکرپرالطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش نہ کرنے کی اجازت نہ دینے کا الزام بے بنیاد ہے۔

اسپیکرنے ایوان کا بزنس نمٹانے کے بعد قرارداد پیش کرنے کی رولنگ دی تھی۔انہوں نے کہاکہ کچھ لوگ قرارداد کے ایشو پرپوائنٹ اسکورنگ کررہے ہیں۔اگر ان لوگوں کو قرارداد پیش کرنے کا شوق تھا تو اسمبلی سیکرٹریٹ میں قرارداد جمع کراتے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ قرارداد کے مسئلہ پرپوائنٹ اسکورنگ نہیں چلے گی،سندھ کے عوام کوبے وقوف بنانا بند کیا جائے۔

نثارکھوڑونے کہاکہ فنکشنل لیگ سندھ میں اپوزیشن اوروفاق میں نون لیگ کے ساتھ حکومت میں ہے،اگرانہیں الطاف حسین کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اتناہی شوق ہے تو قومی اسمبلی میں قرارداد کیوں نہیں لائے۔ نثارکھوڑوکی تقریر پرفنکشنل لیگ ، مسلم لیگ نون اورتحریک انصاف کے ارکان بیک وقت بولنے لگے۔اپوزیشن ارکان کی سینئروزیرنثارکھوڑوسے ایوان میں تلخ کلامی ہوئی اورسخت جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔

نثار کھوڑونے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں میں جرات تھی تومیڈیا کوسچ بتاتے ،اسپیکرپرالزام تراشی کرتے رہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف نے الطاف حسین کی معافی کوتسلیم کیا،نوازشریف کی جماعت سندھ میں ان کی پالیسی پرنہیں چل رہی، نثارکھوڑوکے ریمارکس پرلیگی ارکان کا احتجاج کبھی آرٹیکل چھ کی بات کی جارہی ہے کھی کچھ اور،قومی اسمبلی میں صدرالدین شاہ نے سندھ کی تقسیم پرکیوں بات نہیں کی۔

پیرصدرالدین نے قومی اسمبلی میں قرارداد کیوں پیش نہیں کی،کیا غوث بخش مہرنے قرارداد اسمبلی میں پیش کی۔اس موقع پر فنکشنل لیگ کے رکن سندھ اسمبلی شہریارمہرنے نثارکھوڑوکو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ دوسروں پرتنقید کی بجائے آپ ڈاکٹرذوالفقارمرزا کے الزامات کا جواب دیں۔نثارکھوڑونے کہاکہ ذوالفقارمرزا کوچھوڑیں،اپنی بات کریں،آپ جیسے لوگوں کی جانب سے آمروں کی حمایت کے باعث جمہوریت ناکام ہوئی۔

آمروں کی گود میں پلنے والے پیپلزپارٹی پرحملہ کی کوشش نہ کریں ۔اپوزیشن جماعتوں نے نثارکھوڑوکے ریمارکس پرایوان میں شدید احتجاج کیا۔نثار کھوڑونے کہاکہ سندھ کی وحد ت کے خلاف بات آئی تو پیپلزپارٹی نے دوسری جماعتوں کوقرارداد پیش کرنے پرمجبورکیا،پیپلزپارٹی سندھ کا تحفظ کرنا جانتی ہے، اس لیے شیم ان لوگوں پرہوجوعوام کے ساتھ غداری کررہے ہوں،پیپلزپارٹی پرالزام لگانے سے پہلے اپنی زبان کولگام دو،ورنہ عوام اٹھ کھڑے ہونگے۔

اس موقع پر اپوزیشن کی جانب سے سینئروزیرکے لیے شیم شیم کے نعرے لگائے۔جواب میں نثار کھوڑو نے کہاکہ شیم ،شیم آمروں کے چمچوں پر۔اپوزیشن کے احتجاج پراسپیکرآغاسراج درانی نے ارکان کواسٹرپ سلزکی پیشکش کی اور ساتھ ہی فنکشنل لیگ ،مسلم لیگ نون کے ارکان کے مائیک بند کردیے گئے۔اپوزیشن کی جانب سے ایوان میں شدید احتجاج کیاگیا ،اورشیم شیم کے نعرے لگائے گئے اورشورشرابہ کیا گیا۔

اسی دوران نثارکھوڑواورشہریارمہر اوردیگراپوزیشن ارکان کے مابین تلخ جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔شہریارمہرنے کہاکہ آپ کے پاس بہت کچھ ہونے والا ہے۔اس موقع پراسپیکرنے شورشرابہ کرنے والے ارکان کے خلاف ریفرنس بھیجنے کی دھمکی بھی دی۔ اسپیکرآغا سراج درانی کا اپوزیشن اراکین سے کہاکہ کوئی بھی قرارداد ٹیک اپ کرنے کی مدت سات روز ہوتی ہے۔قرارداد فوری ٹیک اپ کرنے کا مطالبہ اورمجھے ڈکٹیٹ کرنے کی کوشش نہ کی جائے۔

متعلقہ عنوان :