پیپلز پارٹی جمہوریت کی گاڑی کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،عابد حسین صدیقی

منگل 5 مئی 2015 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پیپلز پارٹی پہلے ہی 2013 کے انتخابات کو RO اور PO کا الیکشن قرار دے چکی ہے جس کا عملی ثبوت NA-125 کے فیصلے نے ثابت کر دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار پیپلز پارٹی پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات عابد حسین صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2013 کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر ہونیوالی جعلسازی کے منظرعام پر آنے کے خوف سے حکمران جوڈیشل کمیشن بنانے گریزاں تھے آج پیپلز پارٹی کا موقف درست ثابت ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی جمہوریت کی گاڑی کو کبھی بھی ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے سیاسی مطالبات منوانے کے لئے غلط طریقہ اپنایا۔ پیپلز پارٹی ہر مسئلہ کے حل کے لئے مناسب فورم پر آواز بلند کرنے کی حامی ہے۔

متعلقہ عنوان :