پنجاب بھر میں عدلیہ سے وابستہ اہلکاروں کو مخصوص وردی پہننے کی ہدایت

منگل 5 مئی 2015 15:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ملک کے حالات کے پیش نظرپنجاب بھر کی تمام عدالتوں اور ہائی کورٹ سے وابستہ اہلکاروں کی شناخت کیلئے انہیں” مخصوص وردی پہننے“ کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ”نئی مخصوص وردی“ کے استعمال پر جلد عملدرآمد شروع کردیا جائیگا ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام ماتحت عدلیہ کے اہلکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ وردیاں پہن کر عدالتوں میں حاضر ہوں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :