خواجہ سعد رفیق نااہلی ،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حا میو ں میں تصادم کا خد شہ

منگل 5 مئی 2015 15:21

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) حساس اداروں کی طرف سے حکومت کو اطلاع دی گئی ہے کہ ایکشن ٹربیونل کی طرف سے حلقہ این اے125 کے فیصلہ کے بعد سیالکوٹ اور لاہور میں پی ٹی آئی اور ن لیگ کے حامی نوجوانوں میں بڑا تصادم ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

سیالکوٹ میں سینئر لیگی رہنما اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور لاہور میں سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کے حلقوں کو حساس قرار دینے اور وہاں پر سیاسی اکٹھ اور نوجوانوں کی ریلیوں پر پابندی لگانے کی درخواست کی گئی ہے۔