پنجاب اسمبلی میں بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرارداد پیش

منگل 5 مئی 2015 15:19

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں ن لیگ نے بھی الطاف حسین کے بیان کے خلاف قرارداد پیش کردی۔الطاف حسین کی جانب سے فوج کیخلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے پر متحدہ قومی موومنٹ کے خلاف سندھ اسمبلی کے بعد پنجاب اسمبلی میں بھی منگل کوقرارداد پیش کردی گئی۔پاک فوج کی حمایت میں مسلم لیگ ن بھی سامنے آگئی اور الطاف حسین کے بیان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروادی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں موٴقف اختیار کیاگیا ہے کہ الطاف حسین کا مسلح افواج کیخلاف شرانگیز پروپیگنڈا کسی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔ پاکستان کے دفاع کیلئیافواج نے لازوال قربانیاں دیں ہیں، پاک فوج کے خلاف ہرزہ سرائی پر الطاف حسین
کے خلاف فوری طور پر قانونی کارروائی کی جانی چاہیئے۔پنجاب اسمبلی میں یہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن راحیلہ خادم حسین کی جانب سے جمع کرائی گئی، اس سے پہلے پنجاب اسمبلی میں جماعت اسلامی اور تحریک انصاف نے بھی الطاف حسین کے خلاف قراردادیں جمع کروارکھی ہیں۔