Live Updates

تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی، انوشہ رحمان

منگل 5 مئی 2015 15:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) مسلم لیگ ن کی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی انوشہ رحمان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کے سامنے کوئی ثبوت پیش نہ کر سکی۔ تحریک انصاف کنٹینرز پر کاغذات دینے کا رویہ اپنائے ہوئے ہے‘ عدالت میں قانونی دستاویزات پیش کی جاتی ہیں اور ثبوت پیش کئے جاتے ہیں لیکن تحریک انصاف کوئی بھی ثبوت پیش کرنے سے قاصر رہی۔

مسلم لیگ ن کے وکیل بیرسٹر ظفر علی خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں قانون کی دو اقسام ہیں ایک جس میں شہادت پیش کی جاتی ہے اور ایک جس میں کاغذات مارک کر کے آگے بھیج دیئے جاتے ہیں۔ عدالت میں تحریک انصاف کے پیش کردہ 1 لاکھ 26 ہزار فوٹو کاپیز کو مارک کیا ہے ان کو قانونی ثبوت نہیں تسلیم کیا گیا۔ عدالت میں الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کو یہاں جوڈیشل کمیشن کے سامنے ڈسکس منع کیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن تحریک انصاف نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو جوڈیشل کمیشن میں لانے کی کوشش کی جس پر عدالت نے اس کو منظور کرنے سے منع کر دیا اور کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے کسی فیصلے کو جوڈیشل کمیشن کے سامنے ڈسکس نہ کیا جائے۔ انوشہ رحمان جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف عدالت کو کنٹینر سمجھ رہی ہے اور یہاں بھی ان کا رویہ وہی ہے جو کنٹینر پر ہوتا تھا۔ یہاں ان کو قانونی تقاضے پورے کرنا ہونگے ہوائی باتیں نہیں کرنا ہونگی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :