بدین : کہانی میں نیا ٹوسٹ ، ذوالفقار مرزا نے افرم ہاوس کا گھیراو کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بریانی کی دیگ بھجوا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 15:17

بدین(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : مرزا فارم ہاؤس کے باہر آج صبح ہی سے پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے، پولیس نے ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے آپریشن کا آغاز کر دیا تھا جس کے بعد ذوالفقار مرزا کلاشنکوف لے کر خود فارم ہاؤس کے مرکزی گیٹ پر آ گئے تھے اور پولیس کو دھمکی آمیز کلمات کہے تھے. لیکن اب کہانی میں نیا توسٹ سامنے آیا ہے. ذوالفقار مرزا نے فارم ہاؤس کے باہر ڈیوٹی کرنے والے پولیس اہلکاروں کو بریانی کی دیگیں بھجوا دی ہیں جبکہ پولیس اہلکاران، جو کہ ذوالفقار مرزا کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے آئے تھے ، دعوت اڑانے میں مصروف ہیں.

متعلقہ عنوان :