سابق صدر آصف علی زرداری کا سینیٹرز اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ، خود شامل نہ ہو سکے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 5 مئی 2015 15:10

(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 مئی 2015 ء) : سابق صدر آصف علی زرداری نے پارٹی عہدیداروں ، سینیٹرز اور ضلعی عہدیداروں کے اعزاز میں ظہرانہ دیا لیکن طبیعت کی خرابی کے باعث وہ خود ظہرانے میں شریک نہ ہو سکے. ظہرانے میں یوسف رضا گیلانی.

(جاری ہے)

راجہ پرویز اشرف اور کریم خواجہ سمیت دیگر پارٹی عہدیداروں نے شرکت کی. پارٹی ذرائع کے مطابق آصف زرداری کو ڈرپ لگی ہے اور پمز کے ڈاکٹر ان کے پاس موجود ہیں، یاد رہے کہ آج صبح آصف زرداری کو فوڈ پوائزننگ ہو گئی تھی جس کے باعث وہ علیل ہو گئے اور احتساب عدالت میں بھی پیش نہ ہو سکے.

متعلقہ عنوان :