تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرورسے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کا رابطہ

منگل 5 مئی 2015 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تحر یک انصاف کی کور کمیٹی کے رکن چوہدری محمدسرور سے تحر یک انصاف کے صوبائی صدر اعجاز احمد چوہدری کا رابطہ ‘دونوں قائدین کا حکو متی پالیسوں اور کاروباری طبقے پر اوقات کار کی قداغن کے حکو متی فیصلے پر تاجر برداری کا بھر پور ساتھ دینے کا اعلان ۔

(جاری ہے)

منگل کے روز دونوں قائدین کے در میان ہونیوالے رابطے میں حکو مت کی جانب سے ہوٹلوں ‘مارکٹیوں اور دکانوں کے اوقات کار پر پابندی لگانے کے فیصلے کے حوالے سے بات چیت کی گئی جسکے بعد دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ ہوٹلوں سمیت دیگر کاروبار سے وابستہ افراد کے ساتھ کسی بھی ظلم اور نا انصافی پر تاجروں کو مکمل سپورٹ کیا جا ئیگا ۔

اس موقعہ پر چوہدری محمدسرور نے کہا کہ ہوٹلنگ کا ایک ایسا شعبہ ہے جہاں پر لوگ تمام مصروفیات سے فارغ ہوکر کھانے کیلئے جاتے ہیں اور سر کاری وپر ائیوٹ محکموں میں کام کر نیوالے افراد شام 6سے8بجے تک ڈیوٹی پر ہوتے ہیں اسکے بعد ہی انکے پاس خر یداری اور کھانے پینے کیلئے ہوٹلنگ کر نے کا وقت ہو تا ہے اس لیے انکو کسی صور وقت کا پابندنہیں کیا جا سکتا ۔