وفاقی وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 9 فیصد تک کم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا

منگل 5 مئی 2015 14:49

اسلام آبا د( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) وفاقی وزارت خزانہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں سیلز ٹیکس کی شرح 9 فیصد تک کم کرنے کا مطالبہ مسترد کردیا ، جی ایس ٹی کی موجودہ 17 فیصد شرح برقرار رہنے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو قابل اعتماد ذرائع نے بتایا ہے کہ وزارت خزانہ کا کہنا ایف بی آر نے تاجر طبقے کے جی ایس ٹی کی شرح کم کرکے 9 فیصد پر لانے کے مطالبے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا جس کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح 8 فیصد کمی سے ریونیو 30 سے 40 فیصد گر جاے گا ۔

پاکستان جس کا متحمل نہیں ہوسکتا لہٰذا وزارت خزانہ نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے تحفظات کی روشنی میں تاجر طبقے کا جی ایس ٹی کی شرح میں کمی کا مطالبہ مسترد کرتے ہوئے سیلز ٹیکس کی موجود 17 فیصد شرح برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :