اینکر بھائی بجلی کی قیمت میں مجموعی طور پر پانچ روپے 79پیسے فی یونٹ کمی کو اپنے پروگراموں میں دیکھائیں

وزیراعظم نواز شریف کا میڈیاوالوں سے شکوہ

منگل 5 مئی 2015 14:49

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے شکوہ کیاکہ حکومت میں آکر بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 5 روپے سے زائد کی ریکارڈ کمی کی لیکن انہوں نے اس کو کبھی بھی نمایاں نہیں کیا ۔ قائد اعظم سولر پارک شمسی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ دنیا پاکستان کی معاشی ترقی کا اعتراف کررہی ہے۔

(جاری ہے)

چینی کمپنی سے دو ارب کی رعایت لینا شہباز شریف کا ہی کمال ہے‘ تاریخ میں پہلی بار 46 ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے ،تنقید کے ساتھ ساتھ اچھے اقدامات کی تعریف بھی ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو بجلی نہیں سستی بجلی دینا ہمارا عزم ہے بجلی کی قیمت میں ہم نے مجموعی طور پر پانچ روپے 79پیسے فی یونٹ کمی کی۔ اینکر بھائیوں سے کہتا ہوں کہ اس چیز کو بھی اپنے پروگراموں میں دکھائیں تاکہ لوگوں کو نظر آئے اور اچھے اقدامات کی تعریف ہو۔

متعلقہ عنوان :