آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ 2 روزہ سرکاری دورے پر کل پاکستان پہنچیں گی

منگل 5 مئی 2015 14:49

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) آسٹریلین وزیر خارجہ جولی بشپ کل بدھ کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گی۔پاکستان میں آسٹریلین ہائی کمیشن کے ترجمان کے مطابق اپنے دورے کے دوران جولی بشپ وزیر اعظم نواز شریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر برائے ترقی اور منصوبہ بندی احسن اقبال اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز سے ملاقات کریں گی۔

(جاری ہے)

وزیر خارجہ اس کے ساتھ ساتھ خواتین کو بااختیار بنانے اور صنفی مساوات کے مسائل پر تقریر بھی کریں جس میں سینئر حکومتی نمائندے اور قانون دان شرکت کریں گے۔اس کے علاوہ آسٹریلین وزیر 7مئی کو لاہور کا دورہ کریں گی جہاں وہ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات کریں گی۔جولی بشپ آسٹریلین حکومت کی جانب سے شروع کردہ ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گی۔وزیر خارجہ ایک ایسے موقع پر دورہ کر رہی ہیں جب دو ماہ قبل پاکستان اور آسٹریلیا نے فوجی تربیت سمیت دفاع اور سیکیورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

متعلقہ عنوان :