توانائی منصوبے اقتصادی راہداری کی تکمیل میں معاون ثابت ہونگے‘ چینی کمپنی کو قائد اعظم سولر پارک شمسی منصوبہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، منصوبے کی تکمیل سے روزگار کے تین ہزار سے زائد مواقع پیدا ہونگے

پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ کا افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 5 مئی 2015 14:48

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) پاکستان میں چین کے سفیر سن وی ڈونگ نے کہا ہے کہ توانائی منصوبے اقتصادی راہداری کی تکمیل میں معاون ثابت ہونگے‘ چینی کمپنی کو قائد اعظم سولر پارک شمسی منصوبہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں منصوبے کی تکمیل سے روزگار کے تین ہزار سے زائد مواقع پیدا ہونگے۔ وہ منگل کو یہاں قائد اعظم سولر پارک شمسی توانائی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سن وی ڈونگ نے کہا کہ یقین ہے کہ قائد اعظم سولر پارک کا منصوبہ ملک اور عوام کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ توانائی منصوبے اقتصادی راہداری کی تکمیل میں معاون ثابت ہونگے‘ چینی کمپنی کو قائد اعظم سولر پارک شمسی منصوبہ مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں منصوبے کی تکمیل سے روزگار کے تین ہزار سے زائد مواقع پیدا ہونگے۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شمسی پینل بنانے والی کمپنی کے چیئرمین چن چاؤ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں سورج سے بجلی حاصل کرنے کے لئے بے پناہ مواقع موجود ہیں۔ شمسی توانائی سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی پاکستان میں توانائی کے شعبے میں تعاون جاری رکھیں گے۔

متعلقہ عنوان :