ایساسسٹم ہوکہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے والوں کے سر پر تاج اور رکاوٹ ڈالنے والوں کو بحیرہ ہند میں غرق کیاجانا چاہئے

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی وزیراعظم نوازشریف کوتجویز

منگل 5 مئی 2015 14:48

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے وزیراعظم نوازشریف کوتجویز دی ہے کہ ایسا کوئی سسٹم ہونا چاہئے کہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے والوں کے سر پر تاج اور رکاوٹ ڈالنے والوں کو بحیرہ ہند میں غرق کیاجانا چاہئے۔

(جاری ہے)

منگل کو قائد اعظم سولر پارک شمسی منصوبے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ سولر منصوبے سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی آئے گی۔

توانائی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں دلچسپی لینے پر وزیراعظم نواز شریف کے شکر گزار ہیں۔ وزیراعظم کو تجویز دیتا ہوں کہ ملک میں کوئی ایسا سسٹم لے کر آئیں کہ ملکی ترقی میں حصہ ڈالنے والوں کے سروں پر تاج پہنا یا جائے اور اس میں رکاوٹ ڈالنے والوں کو اٹھا کر بحیرہ ہند میں پھینک دیا جائے۔ شہباز شریف نے کہا کہ دھرنوں سے منصوبوں میں تعطل آیا لیکن ہم نے قابو پالیا۔