قائداعظم سولر پارک کی افتتاحی تقریب کی کوریج کیلئے خصوصی طور پر اسلام آباد اور لاہور سے میڈیا ٹیموں ،اخباروں اورخبررساں اداروں کے ایڈیٹرز ،کالم نگاروں ،تجزیہ نگاروں اور اینکرزکو مدعوکیاگیا

منگل 5 مئی 2015 14:48

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء ) بہاولپور میں قائداعظم سولر پارک کی افتتاحی تقریب کی کوریج کیلئے خصوصی طور پر اسلام آباد اور لاہور سے میڈیا ٹیموں ،اخباروں اورخبررساں اداروں کے ایڈیٹرز ،کالم نگاروں ،تجزیہ نگاروں اور اینکرزکومدعوکیاگیا ۔تقریب میں وفاقی وزراخواجہ محمدآصف ،ریاض حسین پیرزادہ ،شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر اعلی حکام بھی موجودتھے ۔

پہلے مرحلے میں 100 میگاواٹ بجلی قومی سسٹم میں شامل ہوگئی جبکہ فیز ٹو میں پیداوار ایک ہزار میگاواٹ تک لے جائی جائے گی۔ بہاول پور میں قائم قائد اعظم سولر پارک کے پہلے فیز 100 میگاواٹ کے آزمائشی منصوبے کا افتتاح وزیراعظم نے کردیا۔اس موقع پر چینی سفیر سن وی ڈونگ ، وفاقی وزار اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اس سے پیدا ہونے والی بجلی نیشنل گرڈمیں شامل کی جائے گی۔

جس کیلیے 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن اور جدید ترین گرڈ اسٹیشن بھی قائم کیا گیا ۔ سو میگاواٹ بجلی حاصل کرنے کیلئے قائد اعظم سولر پارک میں 500 ایکڑ پر چار لاکھ پینل نصب کیے گئے ہیں۔ چین کے تعاون سے پنجاب حکومت نے یہ منصوبہ گیارہ ماہ میں 15 ارب روپے کی لاگت سے مکمل کیا ہے ، پراجیکٹ کے دوسرے فیز میں پیداوار ایک ہزار میگاواٹ تک لیجائی جائیگی۔ جس کا سنگ بنیاد چینی صدر نے شی چن پنگ اپنے حالیہ دورے میں رکھا تھا۔