پنجاب، ویگنوں ، رکشاؤں اور دیگر ٹرانسپورٹ سے سی این جی سلنڈر اتارنے کا حکم

منگل 5 مئی 2015 14:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے فیصل آباد سمیت صوبہ بھر کے تمام ڈی سی اوز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ ویگنوں ، رکشاؤں اور ایسی ٹرانسپورٹ جن پر سی این جی سلنڈر نصب ہیں ان کے خلاف کارروائی کر کے سلنڈروں کو اتارنے کا حکم دیا ہے ۔ اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء کے مطابق فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں سی این جی پر ویگنوں اور رکشاؤں میں لاکھوں کی تعداد میں سی این جی کٹ اور سلنڈر بغیر اجازت کے نصب کر رکھے ہیں جس کی وجہ سے آئے روز خوفناک حادثات رونما ہو جاتے ہیں جبکہ حالیہ پٹرولیم مصنوعات میں کمی ہونے کے باوجود بعض ویگن اور آٹو رکشا کے مالکان سلنڈرو ں کا استعمال جاری کئے ہوئے ہیں ۔

وزیر اعلی پنجاب کی طرف سے تمام ڈی سی اوز اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی کو تحریری حکم نامہ جاری کیا ہے کہ جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ویگنوں ، آٹو رکشاؤں اور دیگر ٹرانسپورٹ جس میں مسافر سفر کرتے ہیں فوری طور پر ان کے خلاف کارروائی کر کے سلنڈروں کو قبضہ میں لے لیا جائے۔

(جاری ہے)

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ اگر کسی اضلاع میں ٹرانسپورٹ میں رکھے غیر قانونی سلنڈر کے
پھٹنے کوئی قیمتی جانی نقصان ہوا تو اس کی ذمہ داری متعلقہ اضلاع کے افسران پر عائد ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :