وزیراعظم نے پا رٹی رہنما و ں کا اہم اجلاس کل طلب کر لیا

منگل 5 مئی 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے لاہور کے حلقے این اے 125 کے الیکشن ٹربیونل کے فیصلے‘ سپریم کورٹ میں درخواست کے اندراج‘ دھاندلی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کی اب تک کی کارروائی‘ ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی جانب سے فوج کے خلاف بیان بازی بارے معاملات پر غور و خوض کے لئے کل بدھ کو ایک اہم ترین اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں اٹارنی جنرل پاکستان‘ مسلم لیگ ن کے وکیل شاہد حامد‘ خواجہ سعد رفیق‘ اسحاق ڈار‘ پرویز رشید‘ خواجہ آصف سمیت کئی اہم رہنما شرکت کرینگے۔

ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت حلقہ این اے 125 میں خواجہ سعد رفیق کے خلاف جاری ہونے والے فیصلے کے بعد پریشانی کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا بھی سوچا گیا ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ کل(بدھ) کو کیا جائے گا۔ اس حوالے سے آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کی جائے گی۔ اس کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس اور ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف حلقہ این اے 125 میں آنے والے فیصلے کا بغور جائزہ لیں گے اور اس بارے اٹارنی جنرل و دیگر آئینی اور قانونی ماہرین سے مشاورت بھی کرینگے۔ خواجہ سعد رفیق ٹریبونل کی کارروائی بارے وزیراعظم کو آگاہ کرینگے۔ ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی بارے معاملے پر سیاسی جماعتوں کے اصرار کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پہلے ہی وزارت قانون و انصاف سے اس بارے آئینی اور قانونی رائے بھی طلب کر چکی ہے جس پر وزارت قانون نے کہا ہے کہ تعزیرات پاکستان کے تحت الطاف حسین کے خلاف کارروائی کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :