حب میں انسداد دہشت گردی فورس کی کامیاب کارروائی کالعدم تحریک لشکر جھنگوی کا اہم کا رکن گرفتا ر

منگل 5 مئی 2015 14:39

حب (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) بلوچستان کے علاقے حب میں لسبیلا یونیورسٹی مین انسداد دہشت گردی فورس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کے ہاسٹل سے 8 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث کالعدم تحریک لشکر جھنگوی کے اہم رکن عالم زیب کو حراست میں لے لیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق منگل کے روز انسداد دہشت گردی فورس نے لسبیلا یونیورسٹی کے ہاسٹل سے کالعدم لشکر جھنگوی کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

ملزم 8 پولیس اہلکاروں کے قتل اور بم دھماکوں کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ پولیس کی ریڈ بک میں ملزم عالم زیب کے سر کی قیمت 30 لاکھ مقرر تھی۔ حکام کے مطابق حراست میں لئے گئے ملزم کی شناخت عالم زیب کے نام سے ہوئی ہے ملزم نے لسبیلہ یونیورسٹی میں داخلہ لے رکھا تھا اور یونیورسٹی کے ہاسٹل مین ہی رہائش پذیر تھا۔ ملزم عالم زیب پولیس اہلکاروں کے قتل سمیت سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا ملزم کو مزید تفتیش کے لئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے

متعلقہ عنوان :