تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے اور بجلی کی خرید و فروخت کے معاہدوں پر دستخط

منگل 5 مئی 2015 14:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) تھر میں کوئلے سے بجلی بنانے اور بجلی کی خرید و فروخت کے معاہدوں پر دستخط ہو گئے۔ معاہدوں پر دستخط اینگرو پاور جن‘ پی پی آئی بی اور این ٹی ڈی سی کے درمیان ہوئے۔

(جاری ہے)

معاہدے کے تحت اینگرو پاور جن تھر میں کوئلے سے 660 میگاواٹ بجلی لگانے کا منصوبہ لگائے گی۔ منصوبہ 2018ء تک مکمل ہو گا اس پر لاگت 2 ارب 10 کروڑ ڈالر آئے گیا ور ایک یونٹ بجلی 8.50 سینٹ میں پڑے گی۔ حکومتی وزراء نے 2017ء کے آخر تک لوڈشیدنگ ختم کرنے کا عہد کر رکھا ہے اور 2018ء میں ملک میں اضافی بجلی کی نوید سنا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :