پنجاب کی مزید 15 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس 1122 شروع کرنے کا فیصلہ

منگل 5 مئی 2015 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) حکومت پنجاب نے مزید 15 تحصیلوں میں ایمرجنسی سروس 1122 شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان تحصیلوں میں پنڈ دادنخان‘ پسرور‘ کوٹ چٹھہ‘ حاصل پور‘ شہر سلطان‘ علی پور ‘ شاہ کوٹ‘ کمارمشانی‘ ملک وال‘ سور کوٹ‘ سمندری‘ دیپال پور‘ لالیاں‘ لبوانہ‘ حضرو‘ ٹیکسلا‘ کوٹلی ستیاں اور کلرسیداں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت کے اس فیصلے سے عوام کو بروقت طبی سہولیات مل سکیں گی۔

متعلقہ عنوان :