بڑھتی ہوئی آبادی ایٹم بم سے کم نہیں ،خورشید شاہ

منگل 5 مئی 2015 14:34

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی کابم ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتا ہے جس کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ آبادی کا بڑھنا ایک سنگین معاملہ ہے اس حوالے سے قومی ا سمبلی میں جلد با عث کروائی جائے۔ تحریک آرٹیکل 259 کے تحت قومی اسمبلی میں پیش کی گئی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہون نے کہا ہے کہ پاکستان کو بڑھتی ہوئی آبادی کے بارے میں سنجیدگی سے سوچنا ہو گا۔

(جاری ہے)

بڑھتی ہوئی آبادی مستقبل میں پاکستان کے لئے ایٹم بم سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے جس کے لئے حکومت کو فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی سے سنگین خطرات پیدا ہو گئے ہیں اور اس مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے جو تباہی کا باعث بن سکتا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس حوالے سے انہوں نے قومی اسمبلی میں آرٹیکل 259 کے تحت تحریک جمع کروائی ہے جس کو بحث کے لئے جلد منظور کیا جائے اور اس مسئلے کو معاشرے میں جلد اجاگر کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :