ریجنل پولیس افسر ملتان امجد جاوید سلیمی کو اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان

منگل 5 مئی 2015 14:33

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 مئی۔2015ء) ریجنل پولیس افسر ملتان امجد جاوید سلیمی کو بہت جلد ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ رینج یا پھر وفاق میں بلا کر سندھ،بلوچستان یا کے پی کے کی حکومتوں میں سے کسی ایک کسی ایک حکومت کی رضامندی کی صورت میں اہم ذمہ داریاں سونپے جانے کا امکان ہے ذرائع کے مطابق ریجنل پولیس افسر ملتان امجد جاوید سلیمی جو پنجاب میں 21ویں گریڈ کے سینئیر ترین ایڈیشنل آئی جی ہیں وہ ملتان میں بحثیت آر پی او تعیناتی سے خوش نہ ہیں اور ملتان سے تبادلہ کرا کر پنجاب میں کسی اہم عہدے پر تعیناتی کی خواہش رکھتے ہیں کو پنجاب میں ایک عہدے پر تعینات کروانٰے کے لیے انکے سفارشی مسلم لیگی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی نے وزیر اعلی میں شہباز شریف سے رابطہ کیا مگر وزیر اعلی میاں شہباز شریف نے انکے اس موقف سے اتفاق نہ کرتے ہوئے ریجنل پولیس افسر ملتان امجد جاوید سلیمی کو ریجنل پولیس افسر گوجرانوالہ رینج جو پنجاب میں پولیس کی سب سے بڑی آبادی پر محیط پولیس رینج ہے کا آر پی او تعینات کرنے یا پھر وفاق میں بلا کر سندھ،بلوچستان یا کے پی کے کی حکومتوں میں سے کسی ایک کسی ایک حکومت کے ماننے کی صورت میں وہاں آئی جی کے عہدے پر تعیناتکیے جانے کا امکان کا عندیہ دیا ہے اور کہا کہ وہ آئی جی پنجاب مشتاق سکھیراجو کہ ایک ایماندار پولیس افسر ہیں کی کارکردگی سے مطمعین ہیں اور مشتاق سکھیرا کو ہی آئی جی پنجاب کی حیثیت میں کام کرتے دیکھنا چاہتے ہیں ذرائع کے مطابق وزیر اعلی میاں شہباز شریف سے رابطہ کرنے والے مسلم لیگی سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کی سخت طبعیت اور ہر کام میرٹ پر کیے جانے کے احکامات جاری کرنے اور کسی کرپٹ افسر کی سفارش کرنے والے سے اظہار ناراضگی کرنے کے رویہ سے نالاں ہیں۔

متعلقہ عنوان :